QR CodeQR Code

کراچی ایئرپورٹ حملے کے ملزمان جلد گرفتار کرلیں گے، آئی جی سندھ

28 Jun 2014 14:00

اسلام ٹائمز: مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں اقبال محد نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے بہت جلد ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اقبال محمود نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے بہت جلد ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے، جرمنی کے ادارے جی آئی زیڈ اور سندھ پولیس کی ٹریننگ برانچ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، 200 سے زائد ماسٹر ٹرینرز اور 2 ہزار پولیس افسران کی ٹریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا جس سے شعبہ تفتیش پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر کیا، جس کا انعقاد سندھ پولیس اور جی آئی زیڈ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ اقبال محمود اور قائم مقام قونصل جنرل جرمنی نے تربیت مکمل کرنے والے پولیس افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ ٹریننگ کے پہلے مرحلے میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے پروگرام کیپیسٹی ڈیولپمنٹ سپورٹ پروگرام (سی ڈی ایس پی) کے دوران فارنزک کی اہمیت اور کرائم سین انویسٹی گیشن کے موضوعات پر منعقد ورکشاپ میں سندھ پولیس کے 650 افسران نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 395774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395774/کراچی-ایئرپورٹ-حملے-کے-ملزمان-جلد-گرفتار-کرلیں-گے-ا-ئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org