QR CodeQR Code

کراچی میں کورئیر کمپنی کے دفتر کے باہر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

28 Jun 2014 14:23

اسلام ٹائمز: نجی کورئیر کمپنی کو گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران تیسری بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، پہلے گرو مندر پھر سوک سینٹر اور اب ملیر میں یہ کمپنی دہشت گردی کا شکار بنی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نجی کورئیر کمپنی کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ملیر سٹی میں کورئیر کمپنی کے دفتر کے باہر دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ جس سے کمپنی کے شٹر کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ دھماکے کی جگہ پر گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔ نجی کورئیر کمپنی کو گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران تیسری بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ پہلے گرو مندر پھر سوک سینٹر اور اب ملیر میں یہ کمپنی دہشت گردی کا شکار بنی۔


خبر کا کوڈ: 395776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395776/کراچی-میں-کورئیر-کمپنی-کے-دفتر-باہر-دھماکا-کوئی-جانی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org