0
Saturday 28 Jun 2014 15:17

کراچی ایئرپورٹ حملہ، لاپرواہی برتنے پر سول ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران فارغ

کراچی ایئرپورٹ حملہ، لاپرواہی برتنے پر سول ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران فارغ

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایئرپورٹ حملے کے بعد سول ایوی ایشن میں اعلیٰ افسران کو برطرف کرکے ان کی جگہ نئے افسران کی تعیناتیاں کر دی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سول ایوی ایشن میں اعلیٰ افسران کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ نئے افسران کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے منیجر اظفر ملک کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ علی جان آغا کو نیا منیجر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اظفر ملک کو لاپرواہی برتنے پر عہدے سے فارغ کیا گیا ہے اس کے علاوہ سول ایوی ایشن کے فائر آفیسر فیض اختر کو بھی عہدے سے فارغ کرکے ممتاز علی سومرو کو قائم مقام چیف فائر آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام نے سی اے اے شعبہ فائر کے جنرل منیجر رضا رضوی کو بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر 8 جون کی شب دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

خبر کا کوڈ : 395791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش