0
Saturday 28 Jun 2014 22:52

ارسلان افتخار کی تعیناتی میرا اپنا فیصلہ ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ارسلان افتخار کی تعیناتی میرا اپنا فیصلہ ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کی انویسٹ منٹس بورڈ میں تعیناتی کی سفارش نہ وفاق نے کی ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت نے بلکہ ارسلان افتخار کی تعیناتی انہوں نے خود کی ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ارسلان افتخار کی بحیثیت چیئرمین انویسٹ منٹ بورڈ تعیناتی موضوع بحث رہی۔ سردار عبدالرحمان کھیتران نے اسمبلی سے خطاب میں سوال اٹھایا کہ ایسی کیا مجبوری تھی کہ ارسلان افتخار کو انویسٹ منٹ بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا۔ ان کی تعیناتی پر کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔ جس پر وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے جواب دیا کہ ارسلان افتخار کی تعیناتی کے لئے نہ وفاق نہ اور نہ ہی کسی پارٹی نے سفارش کی، یہ تعیناتی میں نے خود کی ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ ارسلان افتخار کا صوبے کیساتھ ایک تعلق ہے، جسے انہوں نے جوڑا ہے، اگر اس تعیناتی پر کسی کو اعتراض ہے تو مل بیٹھیں گے اور بات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 395911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش