0
Saturday 28 Jun 2014 22:42

نواز شریف کو جیت کی تقریر کا مشورہ دینے پر عمران خان مجھے پھانسی پر لٹکا دیں، پرویز رشید

نواز شریف کو جیت کی تقریر کا مشورہ دینے پر عمران خان مجھے پھانسی پر لٹکا دیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی جانب سے حکومت کو دی گئی ایک ماہ کی مہلت کے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم ہمارے تجویز کردہ ناموں میں شامل نہیں تھا۔ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ لانگ مارچ و جلسوں پر خرچ ہونے والی رقم آئی ڈی پیز پر خرچ کریں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نگران وزیراعظم ہمارے تجویز کردہ ناموں میں شامل نہیں تھا۔ ہماری جانب سے نگران وزیراعظم کیلئےجسٹس شاکراللہ جان، ناصر اسلم زاہد، رسول بخش پلیجو کے نام دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کو ساڑھے گیارہ بجے نواز شریف نے الیکشن کی کامیابی کیلئے کارکنوں سے دعا کا کہا تو اس میں کیا جرم ہے۔ اگر تقریر کرانے کی سزا پھانسی ہے تو خان صاحب مجھے پھانسی دے سکتے ہیں۔ وہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں میرے خلاف مقدمہ کرا دیں، میں اپنا کیس بھی نہیں لڑوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعلٰی پنجاب کے لئے نجم سیٹھی کا نام بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے آیا تھا، جبکہ نجم سیٹھی نے پنجاب میں ایک معمولی چپراسی سے لیکر چیف سیکریٹری تک سب تبدیل کر دیئے تھے لیکن ہم نے اعتراض نہیں کیا۔ ہمارا اختیار ہوتا تو پینتیس پنکچر نہ لگاتے راولپنڈی میں ساری ٹیوب ہی پھاڑ دیتے۔ عدلیہ سے ریٹرننگ افسر مقرر کرنے کا مطالبہ خود عمران خان نے دو ہزار بارہ میں کیا تھا۔ یو ٹرن لینا عمران خان کی پرانی عادت ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ میں دس لاکھ افراد لاتے ہیں تو اس پر دو ارب روپے خرچ آئے گا، لہذا وہ عمران خان جلسوں کی بجائے دو ارب روپے آئی ڈی پیز پر خرچ کریں۔
خبر کا کوڈ : 395931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش