QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین کا وفد اتوار کو اے پی سی میں شریک ہو گا

29 Jun 2014 00:53

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی بدولت ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام اور داخلی انتشار کا شکار ہے ایسے میں محب وطن قوتوں چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ملکی سلامتی و استحکام کے لئے کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ منہاج القرآن کے زیراہتمام اے پی سی میں شریک ہونگے۔ مرکزی ترجمان و سیکرٹری انفارمیشن سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ مرکزی وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی شامل ہونگے۔ سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثر اور دہشت گردوں کیخلاف قومی جماعتوں کو اس وقت ملکی معاملات میں بھر پور کردار ادا کرنے کا وقت ہے، موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی بدولت ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام اور داخلی انتشار کا شکار ہے ایسے میں محب وطن قوتوں چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ملکی سلامتی و استحکام کے لئے کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 395965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395965/مجلس-وحدت-مسلمین-کا-وفد-اتوار-کو-اے-پی-سی-میں-شریک-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org