0
Sunday 29 Jun 2014 04:48

شرپسند ملک و قوم کے دشمن ہیں، سختی سے نمٹیں گے، صادق حسین بلوچ

شرپسند ملک و قوم کے دشمن ہیں، سختی سے نمٹیں گے، صادق حسین بلوچ
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر صدارت ڈی پی او صادق حسین بلوچ ماہ رمضان کی آمد کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق حسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ماہ رمضان میں اپنے فرائض منصبی کو پرخلوص نیت اور بہادری سے سرانجام دے توانشاء اللہ ہم امن کے قیام میں کامیاب ہونگے۔ شرپسند ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ کسی بھی شرپسند کو یہ موقع نہ دیاجائے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو۔ پولیس اپنی ڈیوٹی نہایت ہی ہوشیاری اور مستعدی سے سرانجام دے۔ ڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی غفلت اور کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ بلکہ اس کو ملک و قوم کا اپنے اوپر حق سمجھتے ہوئے ایمانداری سے سرانجام دیں۔ انچارج ٹریفک کو ہدایت کی گئی کہ بمطابق سکیورٹی پروگرام شہر کے اہم مقامات پر ون وے ٹریفک پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔ شہر کے اندرونی گھروں کی چھوٹی گاڑیوں کے لیے DPO آفس میں پاس جاری کیے جارہے ہیں، اس کے علاوہ شہر کے اندر موٹر سائیکل ، چنگ چی کے علاوہ بڑی گاڑیوں کو ہرگز داخل نہ ہونے دیں۔ آخر میں IGP خیبر پختونخواہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع ہے اسی وجہ سے آپ اپنی اور اپنے ملازمان پولیس کی مکمل حفاظت کریں، تمام تھانہ جات، چوکیات، سرکاری گاڑیوں اور حساس مقامات کی مکمل حفاظت کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف تھانہ جات میں سرچ اینڈ ٹارگیٹڈ آپریشن کو بڑے پیمانے کی بجائے ان کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے کیا جائے اور جوشمالی وزیرستان کے متاثرین کی مختلف تھانہ جات کے علاقوں میں آمد کے بارے میں مکمل کوائف اور ان پر کڑی نظررکھی جائے۔
خبر کا کوڈ : 395993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش