0
Sunday 29 Jun 2014 04:48

سانحہ ماڈل ٹاؤن نے درندوں کو بے نقاب کیا ہے، طاہر القادری

سانحہ ماڈل ٹاؤن نے درندوں کو بے نقاب کیا ہے، طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایک المناک واقعہ ہے، جس نے سیاست اور حکومت میں چھپے ہوئے درندوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ قوم نے حکمرانوں کو قتل عام کا مینڈیٹ نہیں دیا۔ شہداء کے خون سے آنے والے انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ عوامی تحریک کے پرامن نہتے کارکنوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی سربراہی میں سید اظہر الحسن گیلانی، مولانا محمد اشرف اور علامہ امداد اللہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے حکمرانوں نے پاکستان کی کروڑوں عوام کے بنیادی حقوق کو غضب کر رکھا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے موجودہ حکمرانوں کی لوٹ مار، ناانصافی اور ظلم و بربریت کے خلاف ایک پر امن آئینی جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔ جس کی منزل جمہوری انقلاب ہے۔ جعلی مینڈیٹ والے ہماری تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، جنہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون سے عوامی تحریک کے پر عزم کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی۔ ریاستی دہشت گردوں نے قتل عام کر کے مجھے واپس وطن آنے سے ڈرایا۔ خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے کہا کہ عوامی تحریک کے پر امن اور نہتے کارکنوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے جس طرح قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب ریاستی دہشت گردوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کی ہے تو دوسری جانب عوامی تحریک کے جوانمرد نہتے اور پر امن کارکنوں نے پروانہ وار اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر انقلاب کی شمع کو روشن کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 395994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش