0
Sunday 29 Jun 2014 14:22

سانحہ ماڈل ٹاؤن، اے پی سی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن، اے پی سی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ منہاج سیکرٹریٹ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ فنکشنل، عوامی مسلم لیگ، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین، جمعیت علما پاکستان، بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کی بربریت کی واضح مثال ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا گیا جبکہ 90 کارکن زخمی ہیں۔ 

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پولیس نے نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائیں، میرے گھر والوں کے کمروں کو نشانہ بنایا گیا، کہ سب کس قانون کے تحت کیا گیا، اور الٹا ہمارے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بزدل حکمرانوں کے خوف کے باعث وقوع پذیر ہوا، حکمرانوں نے ہمارے کارکنوں کو ڈرانے کے لئے یہ واقعہ کیا۔ لیکن ہم اپنے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کارکنوں کے بے گناہ لہو سے ہی انقلاب آئے گا۔ ان کارکنوں نے اپنے مقدس لہو سے انقلاب کی آبیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس مین تمام جماعتوں کی جانب سے مشترکہ مطالبات پیش کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 396064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش