QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی اور اے این پی نے اے پی سی میں شرکت نہ کی

29 Jun 2014 14:33

اسلام ٹائمز: علامہ طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کانفرنس متاثرین دہشت گردی کی تھی اچھا ہوتا یہ دونوں جماعتیں بھی شریک ہوتیں لیکن اگر یہ دونوں کسی وجہ سے نہیں آ سکیں تو بھی کوئی بات نہیں، ہم ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی نے شرکت نہیں کی۔ ان دو جماعتوں کے علاوہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے وفود کانفرنس میں شریک ہیں۔ کانفرنس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی عدم شرکت پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں (پیپلزپارٹی اور اے این پی) بھی دہشت گردی کا شکار ہیں اور ہم ان دونوں جماعتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دہشت گردی کا نشانہ بنیں اور اے این پی کے بھی کئی رہنما دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں، یہ کانفرنس متاثرین دہشت گردی کی تھی اچھا ہوتا یہ دونوں جماعتیں بھی شریک ہوتیں لیکن اگر یہ دونوں کسی وجہ سے نہیں آ سکیں تو بھی کوئی بات نہیں، ہم ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 396066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396066/پیپلزپارٹی-اور-اے-این-پی-نے-سی-میں-شرکت-نہ-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org