QR CodeQR Code

اسرائیلی فوج نے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا

8 Oct 2010 20:53

اسلام ٹائمز:عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں واقع 3 منزلہ عمارت کو علیٰ الصبح گھیرے میں لے کر اس پر فائرنگ شروع کر دی اور بعدازاں دو بلڈوزرز کی مدد سے اس عمارت کو مکمل طور پر مسمار کر دیا


مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں واقع 3 منزلہ عمارت کو علیٰ الصبح گھیرے میں لے کر اس پر فائرنگ شروع کر دی اور بعدازاں دو بلڈوزرز کی مدد سے اس عمارت کو مکمل طور پر مسمار کر دیا۔اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ الخلیل میں ایک فوجی کارروائی کی گئی،تاہم اس میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔موقع پر موجود فرانسیسی خبر رساں ادارے کے صحافی نے اسرائیلی فوجیوں کو ایک فلسطینی شخص کی نعش کو پلاسٹک شیٹس سے ڈھانپتے ہوئے دیکھا۔


خبر کا کوڈ: 39607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/39607/اسرائیلی-فوج-نے-فلسطینی-کو-گولی-مار-کر-شہید-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org