QR CodeQR Code

پشاور، اے پی سی کا آئی ڈی پیز کی ماہانہ امداد میں اضافہ کا مطالبہ

29 Jun 2014 14:52

اسلام ٹائمز: کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ دہشتگردی سے متاثرہ صوبے خیبر پختون خوا کو ’’ہارڈ ایریا ‘‘ قرار دیا جائے۔ متاثرہ خاندانوں کی ماہانہ امداد بیس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار ماہانہ کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ خاندانوں کی ماہانہ امداد بیس ہزار روپے سے بڑھا کر پچاس ہزار ماہانہ کی جائے۔ ملکی اور غیر ملکی ادارے آئی ڈی پیز کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کریں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت شمالی وزیرستان آپریشن اور آئی ڈی پیز کی مشکلات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ دہشتگردی سے متاثرہ صوبے خیبر پختون خوا کو ’’ہارڈ ایریا ‘‘ قرار دیا جائے۔ متاثرہ خاندانوں کی ماہانہ امداد بیس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار ماہانہ کی جائے۔ ملکی اور غیرملکی امدادی ادارے آئی ڈی پیز کی صورت میں انسانی المیے پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مدد فراہم کریں۔


خبر کا کوڈ: 396071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396071/پشاور-اے-پی-سی-کا-ا-ئی-ڈی-پیز-کی-ماہانہ-امداد-میں-اضافہ-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org