0
Sunday 29 Jun 2014 17:32

ادارہ التنزیل کے زیراہتمام پانچویں سالانہ قرآن شناسی طفلان مسلم ورکشاپ کا انعقاد

ادارہ التنزیل کے زیراہتمام پانچویں سالانہ قرآن شناسی طفلان مسلم ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل نے معارف قرآن کی نشر و ترویج کے سلسلے میں گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پانچویں سالانہ قرآن شناسی طفلانِ مسلم ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں طلباء و طالبات کی تربیت جدید عصری تقاضوں کے مطابق کی گئی۔ چودہ جون سے اٹھائیس جون تک لاہور میں جاری رہنے والی اس ورکشاپ میں تین سو سے زائد طلباء نے شرکت کی، جنہیں باتجربہ اساتذہ نے معارف قرآن و اہل بیت علیہم السلام سے مستفید کیا۔ دوران ورکشاپ شہداء سے تجدید عہد کے سلسلہ میں یوم شہداء بھی منایا گیا، جس میں کراچی سے معروف نوحہ خوان سید شجاع حسین رضوی کے علاوہ خانوادہ شہداء اور ورکشاپ کے شرکاء کے والدین نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ادارے کے چیئرمین سید علی عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی قوم کے شہداء کو نہیں بھولنا چاہیے، ان شہداء نے نیک مقاصد کے حصول میں اور اللہ کی راہ میں اسلام کی بقاء و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہمیں اس راہ پر اپنی آنے والی نسلوں کی تربیت کرکے انہیں اس راہ پر گامزن کرنا چاہیے۔ اس موقع پر التنزیل اور شہید فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے قرآن و یارانِ مہدی کے عنوان سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں بچوں اور ان کے والدین نے بہت دلچسپی لی اور شہداء کے اقوال اور ان کی زندگی پر مشتمل پینافلیکسز لگائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 396093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش