QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف اگلے ہفتے آصف زرداری سے ملاقات کرینگے

29 Jun 2014 19:58

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق نون لیگ کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کو تنہا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے پیپلز پارٹی سے سیاسی حمایت حاصل کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے سیاسی صورتحال پر سر جوڑ لئے۔ پیپلز پارٹی سے سیاسی حمایت حاصل کرنے کیلئے نواز شریف، آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق، رائے ونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، عمران خان کے مجوزہ لانگ مارچ اور عوامی تحریک کی اے پی سی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نون لیگ کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کو تنہا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے پیپلز پارٹی سے سیاسی حمایت حاصل کی جائے گی اور اگلے ہفتے وزیراعظم نواز شریف پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ نون لیگ کی قیادت نے اتفاق کیا کہ جمہوریت کے استحکام اور ملکی مفاد میں دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 396103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396103/وزیراعظم-نواز-شریف-اگلے-ہفتے-آصف-زرداری-سے-ملاقات-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org