QR CodeQR Code

آپریشن ضرب عضب، جیٹ طیاروں کے حملے میں 16 دہشتگرد ہلاک

29 Jun 2014 20:14

اسلام ٹائمز: پاک فضائیہ کے تازہ حملے میں دہشت گردوں کے سات ٹھکانے تباہ اور سولہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، کارروائی میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے تازہ حملے میں سولہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے میرعلی کے نواحی علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، پاک فضائیہ کے تازہ حملے میں دہشتگردوں کے سات ٹھکانے تباہ اور سولہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کارروائی میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 396104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396104/آپریشن-ضرب-عضب-جیٹ-طیاروں-کے-حملے-میں-16-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org