QR CodeQR Code

ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی

30 Jun 2014 06:45

اسلام ٹائمز: سربراہ پاکستان عوامی تحریک کے خلاف ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کو مزید تیز کردیا گیا ہے، ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر سے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں اور ان کی ذرائع آمدن کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں، جلد ہی ڈاکٹر طاہر القادری کو ایک سوالنامہ بھی بھیجا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے خلاف ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کو مزید تیز کر دیاہے۔ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر سے ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری اور منہاج القرآن کے اثاثوں کی کافی حد تک تفصیلات اکٹھی کر لی گئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے علامہ طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں جبکہ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے بھی طاہر القادری کے گوشواروں اور ٹیکس سے متعلق ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طاہر القادری اور منہاج القرآن کے اثاثوں کی تفصیلات ملنے کے بعد ایف آئی اے تمام ریکارڈ کا تجزیہ کرے گی اور ان کے اکائونٹس میں آنے والی رقوم کے ذرائع کو بھی چیک کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد طاہر القادری کے خلاف کارروائی کے لئے پہلے انہیں تحریری سوالنامہ بھجوائے گا جس کے بعد جوابات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 396188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396188/ڈاکٹر-طاہر-القادری-کیخلاف-ایف-ا-ئی-اے-کی-تحقیقات-میں-تیزی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org