QR CodeQR Code

کراچی، اورنگی ٹاؤن سے لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

30 Jun 2014 18:28

اسلام ٹائمز: انچارج سی آئی ڈی انسداد دہشتگردی یونٹ راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کی شناخت مکروم سید کے نام سے ہوئی ہے اور یہ موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کرنے میں ماہر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی ڈی انسداد دہشتگردی یونٹ راجا عمر خطاب کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر اورنگی ٹاؤن میں کارروئی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کی شناخت مکروم سید کے نام سے ہوئی ہے اور یہ موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کرنے میں ماہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ساتھیوں اور ان کے ممکنہ اہداف کے بارے میں پوچھ گھچ کے لئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 396384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396384/کراچی-اورنگی-ٹاؤن-سے-لشکر-جھنگوی-کا-دہشتگرد-گرفتار-اسلحہ-اور-بارودی-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org