QR CodeQR Code

پاک فوج کے شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا، پرویز رشید

1 Jul 2014 04:22

اسلام ٹائمز: پی ایف یو جے کے وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پورا پاکستان آئی ڈی پیز کو اپنا مہمان سمجھتا ہے اور امداد دینے کی پوری کوشش کررہا ہے، جو شکایات ہمیں نہیں موصول ہوئیں اور ممبران کو ملی ہیں وہ ضرور بتائی جائیں، رمضان کے مہینے میں آئی ڈی پیز کو چالیس ہزار رقم دی جارہی ہے جو کہ آسودہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت اور میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں۔ پاک بہادر فوج قوم کے مستبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صحافی رمضان کے مہینے میں احتجا جی کیمپ ختم کر دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹسٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ وفاقی زیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ پورا پاکستان آئی ڈی پیز کو اپنا مہمان سمجھتا ہے اور امداد دینے کی پوری کوشش کررہا ہے جو شکایات ہمیں نہیں موصول ہوئی ممبران کو ملی ہیں وہ ضرور بتائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کو باہر نکلنے کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کی گئی زیادہ تر لوگ سرکاری ٹرانسپورٹ پر آئے ہیں اور اپنے ساتھ اپنے مویشی بھی لے کر آئے ہیں۔ ماہ رمضان میں چالیس ہزار فی خاندان ادائیگی کی گئی ہے۔ یہ آسودہ رقم ہے۔ جمہوریت ملک کے لیے لازم ہے اس کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ ملک کی سالمیت کے لئے جمہوریت کا تسلسل بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔ پوری قوم پک فوج کی پشت پر کھڑی ہے اور شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیں گے۔ پاکستان میں وزیر اعظم نے معاشی اصلاحات شروع کر دی گئی ہیں، یہی وجہ ہے کچھ لوگوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اور وہ ملک کو کھوکھلا کرنا چاھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 396511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396511/پاک-فوج-کے-شہیدوں-کا-لہو-رائیگاں-نہیں-جائیگا-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org