0
Tuesday 1 Jul 2014 10:34

نائجیریا، بوکو حرام کا چرچ پر حملہ 54 افراد ہلاک

نائجیریا، بوکو حرام کا چرچ پر حملہ 54 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملوں میں 54 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق بوکو حرام کے مسلح افراد نے چیبوک کے 4 دیہاتوں میں حملہ کر دیا جس کے تنیجے میں 54 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ان حملوں میں 4 چرچز بھی کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے دوران کئی افراد کو گھروں سے نکال کر گولی ماری گئی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افراد نے اتوار کو 4 چرچز پر دستی بموں سے اس وقت حملہ کیا جب لوگ اپنی عبادت میں مصروف تھے، چیبوک کا وہی علاقہ ہے جہاں سے بوکو حرام کے مسلح جنگجوؤں نے 200 لڑکیوں کو اپریل میں اغوا کیا تھا۔

حکومت کے ترجمان مائیک اومری نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو حملے کی بروقت اطلاع کر دی گئی تھی تاہم انہوں نے متاثرہ علاقوں میں جانے کی زحمت تک گوارہ نہ کی۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں گذشتہ کئی ماہ سے بوکو حرام کی کارروائیاں شدت اختیار کر چکی ہیں، اپریل سے اب تک وہ 300 سے زائد لڑکیوں اور خواتین کو اغوا کر چکے ہیں جبکہ ان کے حملوں میں سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم حکومت بوکو حرام کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے اور اب تک اس تنظیم کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی بھی نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 396523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش