QR CodeQR Code

کراچی واٹر بورڈ کا کارنامہ، محترمہ فاطمہ جناح کو 2 لاکھ 63 ہزار 776 روپے پانی کا بل جاری کر دیا

1 Jul 2014 16:49

اسلام ٹائمز: محترمہ فاطمہ جناح کے انتقال کے سینتالیس سال بعد انھیں فراہمی آب اور نکاسی کے سروسز چارجز کی مد میں بل جاری کر دیا اور ہدایت دیں کہ دس روز کے اندر اپنے واجبات ادا کریں بصورت دیگر انکے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح مرحومہ کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے پانی کا بل جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ھمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کے انتقال کے سینتالیس سال بعد انھیں پانی کی فراہمی اور نکاسی کے سروسز چارجز کی مد میں دو لاکھ تریسٹھ ہزار سات سو چوہتر روپے کا بل جاری کر دیا، انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ نوٹس کی وصولی کے دس روز کے اندر اپنے واجبات ادا کریں بصورت دیگر ان کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے جبکہ لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت ان کی جائیداد کی قرقی، نیلامی یا جرمانہ کیا جا سکتا ھے حتی کہ انھیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 396659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396659/کراچی-واٹر-بورڈ-کا-کارنامہ-محترمہ-فاطمہ-جناح-کو-2-لاکھ-63-ہزار-776-روپے-پانی-بل-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org