QR CodeQR Code

تمام مکاتب فکر کے علماء ملکر ملکی بقاء کیلئے کردار ادا کریں، علامہ اشفاق وحیدی

1 Jul 2014 17:40

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ملک کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں، وہ دونوں ہاتھوں سے قومی خزانہ لوٹ رہے ہیں، آئے روز ملکی معیشت کمزور ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے، ہر شخص غیر محفوظ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، پورے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء ملکر ملکی بقاء کے لئے کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار ایس یو سی پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی دہشتگردی، بے روزگاری اور مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ملک کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں،  وہ دونوں ہاتھوں سے قومی خزانہ لوٹ رہے ہیں، آئے روز ملکی معیشت کمزور ہو رہی ہے۔ علامہ اشفاق وحیدی کا مزید کہنا تھا کہ  نوجوان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، آئے روز مشکلات بڑھ رہی ہیں، لہذا عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑے۔ 


خبر کا کوڈ: 396675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396675/تمام-مکاتب-فکر-کے-علماء-ملکر-ملکی-بقاء-کیلئے-کردار-ادا-کریں-علامہ-اشفاق-وحیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org