0
Wednesday 2 Jul 2014 11:07

ممبران قومی اسمبلی کے سفری الاؤنس میں 1250 روپے یومیہ اضافہ

ممبران قومی اسمبلی کے سفری الاؤنس میں 1250 روپے یومیہ اضافہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کے کنوینس الائونس میں 175 فیصد (1250 روپے یومیہ) اضافہ کر دیا ہے جبکہ بجٹ میں چھوٹے ملازمین کے کنویننس الائونس میں محض پانچ فیصد اور تنخواہوں و پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اسکا بھی تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔ فنانس ایکٹ 2014 کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کے کنوینس الائونس میں اضافہ کیلیے فنانس بل کے ذریعے پارلیمنٹ سے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز کے ایکٹ 1974 کے سیکشن چارکی ذیلی شق ایک میں ترمیم منظور کروا لی اور اب نافذ العمل فنانس ایکٹ 2014 میں یہ ترمیم شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کو چپکے سے نوازنے کیلیے اسے فنانس بل میں شامل کیا تھا تاکہ بجٹ کیساتھ ہی اسے منظور کروالیا جائے۔ فنانس ایکٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ترمیم کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ملنے والا کنوینس الائونس ساڑھے سات سو روپے یومیہ سے بڑھا کر دو ہزار روپے یومیہ کر دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ اراکین پارلیمنٹ کو سیشن کے دوران ایک ہزار روپے یومیہ کے حساب سے ڈیلی الائونس بھی ملتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 396771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش