0
Wednesday 2 Jul 2014 14:35

جعفریہ یوتھ پاکستان نے رمضان المبارک کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کر دیا

جعفریہ یوتھ پاکستان نے رمضان المبارک کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ یوتھ مرکز نے رمضان المبارک کی مناسبت سے اپنے ناظمین و کارکنان کے نام ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ روزانہ اور ہفتہ وار دروس کا اہتمام کیا جائے جسمیں قرآنیات، عبادات، اخلاقیات، فقہی مسائل اور قومی و ملی امور کے موضوعات شامل رکھے جائیں۔ شب ہائے قدر و دیگر راتوں میں محافل دعا و استغاثہ کا انعقاد کیا جائے۔ شہادت امیرالمومنین، یوم وفات ام المومنین حضرت خدیجہ، ولادت امام حسن ؑ ، یوم بدر، یوم مواخات اور دیگر مواقع کی مناسبت سے سیمیناروں، کانفرنسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے اور ان تمام پروگراموں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کئے جائیں۔

ہفتہ نزول قرآن اور یوم پاکستان (۲۷رمضان) کی مناسبت سے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر پروگرام مرتب کئے جائیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر منائے جانے والے یوم القدس میں پوری قوت کے ساتھ اپنے وجود کا اظہار کیا جائے اور اس سلسلہ میں منعقد ہونے والے تمام پروگراموں میں بھرپور شرکت اور انتظامات میں مکمل تعاون کیا جائے۔ رمضان المبارک میں کی جانے والی سرگرمیوں کے دوران اپنی تنظیم سازی میں رہ جانے والی کمی کو پورا کرنے کے لئے یونٹ سطح تک رابطہ کرکے تنظیم سازی مکمل کی جائے۔ رمضان المبارک کے پر برکت ماحول سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے جعفریہ یوتھ کے تعارف اور توسیع کے لیے ممکنہ حد تک نشرواشاعت کا سلسلہ جاری کیا جائے۔ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں عید کے اجتماعات کی حفاظت یقینی بنائی جائے، وہاں شہدائے ملت جعفریہ اور قائدین ملت جعفریہ کو بھی اپنی دعاوں اور سرگرمیوں میں یاد رکھیں، جبکہ نادار و مفلس و مستحق مومنین کی مدد کے لیے اپنے وسائل بروکار لائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 396816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش