QR CodeQR Code

قطر ایئرویز کا پشاور کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

2 Jul 2014 19:49

اسلام ٹائمز: پشاور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے ٹرمینل مینیجر سید لطیف الحق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قطر ایئرلائن نے حکام کو 3 جولائی سے اپنی پشاور سروس بحال کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد انٹرنیشل ایئر لائنز کی جانب سے معطل ہونے والا فلائٹ آپریشن جمعرات کو بحال ہونا شروع ہو جائے گا۔ قطر ایئرویز نے پشاور کے لیے گزشتہ ایک ہفتے سے معطل رہنے والی اپنی فلائٹ سروس جمعرات یعنی کل 3 جولائی سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے ٹرمینل مینیجر سید لطیف الحق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قطر ایئرلائن نے حکام کو 3 جولائی سے اپنی پشاور سروس بحال کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ لطیف الحق کے مطابق اگرچہ دیگر ایئر لائنز نے اپنی فلائٹ سروس بحال کرنے کے حوالے سے آگا ہ نہیں کیا، تاہم امید ہے کہ وہ بھی جلد ہی پشاور کے لیے اپنی سروس بحال کریں گی۔ پشاور ایئرپورٹ سے 6 انٹرنیشنل ایئرلائنز اتحاد، گلف، سعودی، ایمرٹس، قطر اور ایئر عربیہ مسافروں کو لے کر مشرقِ وسطیٰ کے ممالک جاتی ہیں۔ 25 جولائی کو پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ایئر عربیہ کے علاوہ پانچوں دیگر ایئرلائنز نے اپنی فلائٹ سروس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 396904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396904/قطر-ایئرویز-کا-پشاور-کیلئے-پروازیں-بحال-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org