QR CodeQR Code

پشاور، ہوائی جہاز پر حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا

2 Jul 2014 20:31

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر سلمان خیل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے قومی ایئر لائن پر فائرنگ کرنیوالے دہشتگرد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے شاہد گروپ سے بتایا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پر ہونے والی فائرنگ میں ملوث دہشتگرد کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر سلمان خیل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے قومی ایئر لائن پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم کے شاہد گروپ سے بتایا جارہا ہے جبکہ دہشتگرد کی شناخت علی حیدر کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کےمطابق مبینہ دہشتگرد قومی ایئر لائن پرفائرنگ سمیت پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا نے کی متعددوارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ جبکہ ملزم کے بھائی کا تعلق بھی کالعدم تنظیم سے بتایاجارہاہے۔ پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔


خبر کا کوڈ: 396932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/396932/پشاور-ہوائی-جہاز-پر-حملے-میں-ملوث-دہشتگرد-کو-گرفتار-کرلیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org