0
Thursday 3 Jul 2014 12:57

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، گولی چلانے والے اہلکاروں اور حکم دینے والے پولیس افسروں کی گرفتاری کا فیصلہ

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، گولی چلانے والے اہلکاروں اور حکم دینے والے پولیس افسروں کی گرفتاری کا فیصلہ
رپورٹ: این اے بلوچ

پولیس اہلکار نے منہاج القرآن کے صحن میں خاتون کو منہ میں گولی مار کر قتل کیا، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دو عینی شاہدین ٹربیونل کے سامنے پیش ہو گئے، ٹربیونل نے دونوں گواہوں کو حلفیہ بیان جمع کرانیکی ہدایت کردی، جوڈیشل ٹربیونل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ہر گواہ اور عینی شاہد کا تحفظ کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل جوڈیشل ٹربیونل نے ساتویں دن کی اوپن کارروائی کی، پاکستان عوامی تحریک کا کوئی نمائندہ ساتویں دن بھی ٹربیونل کے سامنے پیش نہیں ہوا، ٹربیونل کے سامنے ماڈل ٹاﺅن کے رہائشی دو گواہ پیش ہوئے، نغمانہ یٰسین نے ٹربیونل کو بتایا کہ وہ عینی شاہد ہے جب پولیس اہلکار نے منہاج القرآن کے صحن میں نیچے گری ہوئی ایک خاتون کے منہ میں گولی مار کر اسے قتل کیا، نغمانہ یٰسین نے ٹربیونل کو بتایا کہ وہ قرآن پاک پر حلف اٹھا تمام وقوعہ بیان کرنے کو تیار ہے، ٹربیونل کے روبرو ماڈل ٹاﺅن این بلاک کا رہائشی محمد راشد بھی پیش ہوا، انہوں نے کہا کہ وہ سترہ جون کو ہونے والے تمام وقوعے کا عینی شاہد ہے۔

ٹربیونل نے دونوں گواہوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام بیانات حلف ناموں کے ذریعے جمع کرائیں، دونوں گواہوں کے وکیل آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے ٹربیونل کو بتایا کہ پنجاب کے حکمران اور پولیس افسران ٹربیونل کے سامنے پیش ہونے والے گواہوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ٹربیونل نے آفتاب باجوہ کو ہدایت کی کہ وہ واضح طور پر دھمکیاں دینے والے افراد کے نام ٹربیونل کو بتائیں، جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ٹربیونل تمام گواہوں اور عینی شاہدین کا تحفظ کریگا، ٹربیونل کے روبرو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مقتولین اور زخمیوں کی پوسٹ مارٹم اور میڈیکو لیگل رپورٹس تیار کرنے والے ڈاکٹروں نے بھی بیانات قلمبند کروائے، ایڈیشنل آئی جی پولیس الطاف حسین نے بھی روزانہ کی بنیاد پر ماڈل ٹاﺅن مقدمے کی تفتیشی رپورٹ ٹربیونل کے روبرو جمع کرائی، ٹربیونل نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت کی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ جمع کرائی جائے، ٹربیونل آج بھی اپنی کارروائی جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 397001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش