QR CodeQR Code

افغان صوبے فرح میں مزاحمت کاروں کا حملہ،4 اطالوی فوجی ہلاک

9 Oct 2010 15:09

اسلام ٹائمز:ان ہلاکتوں کے ساتھ افغانستان میں مارے جانے والے اطالوی فوجیوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔افغانستان میں اس وقت اٹلی کے تین ہزار چار سو فوجی ہیں


کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغانستان میں مزاحمت کاروں نے حملہ کر کے اٹلی کے چار فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔اطالوی وزارت دفاع کے مطابق مغربی صوبے فرح کی وادی گلستان میں مزاحمت کاروں نے اطالوی فوجیوں پر اس وقت حملہ کیا،جب وہ ایک مشن سے واپس لوٹ رہے تھے۔ حملے میں چار فوجی مارے گئے اور ایک زخمی ہوا۔ان ہلاکتوں کے ساتھ افغانستان میں مارے جانے والے اطالوی فوجیوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔افغانستان میں اس وقت اٹلی کے تین ہزار چار سو فوجی ہیں اور رواں سال کے اختتام تک مزید چھ سو فوجی بھیجے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 39708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/39708/افغان-صوبے-فرح-میں-مزاحمت-کاروں-کا-حملہ-4-اطالوی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org