0
Thursday 3 Jul 2014 16:37

اقبال محمود کی خدمات وفاق کےحوالے، غلام حیدر جمالی قائم مقام آئی جی سندھ مقرر

اقبال محمود کی خدمات وفاق کےحوالے، غلام حیدر جمالی قائم مقام آئی جی سندھ مقرر
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اقبال محمود کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ اقبال محمود کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی جا رہی ہیں ان کی جگہ فیاض لغاری کی خدمات درکار ہیں تاکہ انہیں آئی جی سندھ بنایا جاسکے۔ نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی تک ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ کا چارج دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اقبال محمود کو 7 اپریل 2014ء کو سندھ حکومت کے بھرپور اصرار پر آئی جی سندھ مقرر کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 397097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش