0
Thursday 3 Jul 2014 16:45

قائم علی شاہ کی ذوالفقار مرزا سے ملاقات، سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

قائم علی شاہ کی ذوالفقار مرزا سے ملاقات، سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ملاقات کی، جس میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورت حال، امن و امان اور صوبے سے متعلق دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ذوالفقار مرزا کے فرزند حسنین مرزا بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 397101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش