QR CodeQR Code

بھارتی وزیراعظم کے دورہ کشمیر کے موقع پر سرینگر میں سخت خفاظتی اقدامات

3 Jul 2014 21:17

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق سرینگر میں بڑی تعداد میں قابض فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ شہر میں لگے ناکوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے، بیجا ناکوں اور تلاشی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورے کی وجہ سے سیکورٹی کے نام پر سرینگر میں انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کر لئے ہیں، نریندر مودی 4 جولائی بروز جمعہ کو وادی کشمیر کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے، ذرائع کے مطابق سرینگر میں بڑی تعداد میں قابض فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ شہر میں لگے ناکوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے، بیجا ناکوں اور تلاشی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، نریندر مودی کا وزیراعظم بننے کے بعد یہ کشمیر کا پہلا دورہ ہے، ان کی حفاظت پر معمور اسپیشل سروسز گروپ سے وابستہ 80 کمانڈوز نے منگل کو ادھمپور اور سرینگر پہنچ کر ان مقامات کا دورہ کیا جہاں بھارتی وزیراعظم نے جانا ہے، یاد رہے کہ نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر تمام علیحدگی پسند قیادت نے علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دے رکھی ہے اور نریندر مودی سے کشمیر مسئلہ کی متنازعیت تسلیم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 397114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397114/بھارتی-وزیراعظم-کے-دورہ-کشمیر-موقع-پر-سرینگر-میں-سخت-خفاظتی-اقدامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org