0
Thursday 3 Jul 2014 21:20

کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا

کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا
اسلام ٹائمز۔ لوک سبھا الیکشن کے بعد اقتدار میں آئی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے تیل و گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کو لے کر آل انڈیا کانگریس پارٹی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا، پٹرول ڈیزل اور سبزیوں کے داموں میں ہوئے اضافے سے ان دنوں پورے بھارت میں ہلچل مچی ہوئی ہے، ایسے میں عوام سڑکوں پر اتر کر مہنگائی کی مخالفت کررہے ہیں، مہنگائی سے ناراض شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام کانگریس کارکنوں نے اسمبلی پر مظاہرہ اور وزیراعظم کا پتلا نذر آتش کیا، حالانکہ موقع پر موجود بڑی تعداد میں پولیس و پی اے سی کے جوانوں نے کانگریسیوں کی منشاء پر پانی پھیرتے ہوئے انہیں دفتر سے تقریباً 100 میٹر کی دوری پر بیلی کیٹنگ لگا کر روک دیا، شہر کمیٹی کے صدر امت تیاگی و ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر وجے بہادر سنگھ نے پٹرول، ڈیزل و سبزیوں کی قیمتوں میں کانگریس کارکنوں کے ساتھ پردیش کانگریس دفتر سے اسمبلی تک مظاہرہ کرنے اور نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کرنے کیلئے نعرے بازی کی، اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ کانگریسیوں کی دھکا مکی بھی ہوئی تب تک کچھ کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف بھارتی وزیراعظم کا پتلا نذر آتش کردیا، اس دوران ویریندر مدان، پرمود سنگھ، پرنس مشرا، اشوک سنگھ، رمیش شریواستو سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 397117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش