0
Thursday 3 Jul 2014 23:01

ارسلان افتخار عہدے سے مستعفی ہوگئے

ارسلان افتخار عہدے سے مستعفی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار سرمایہ کاری بورڈ بلوچستان کے وائس چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ارسلان افتخار نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھجوا دیا ہے۔ ارسلان افتخار کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی لوگ ذاتی مفاد کیلئے انہیں بدنام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے چند روز قبل انہیں تعینات کیا تھا جس پر ارسلان افتخار، بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک اور وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 397159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش