QR CodeQR Code

ارسلان افتخار عہدے سے مستعفی ہوگئے

3 Jul 2014 23:01

اسلام ٹائمز: سرمایہ کاری بورڈ بلوچستان کے وائس چیئرمین کے عہدے سے سابق چیف جسٹس کے بیٹے نے استعفیٰ دیدیا ہے، وزیر اعلٰی اور چیف سیکرٹری کو استعفیٰ بھجواتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے انہیں بدنام کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار سرمایہ کاری بورڈ بلوچستان کے وائس چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ارسلان افتخار نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھجوا دیا ہے۔ ارسلان افتخار کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی لوگ ذاتی مفاد کیلئے انہیں بدنام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے چند روز قبل انہیں تعینات کیا تھا جس پر ارسلان افتخار، بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک اور وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 397159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397159/ارسلان-افتخار-عہدے-سے-مستعفی-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org