0
Thursday 3 Jul 2014 23:40

مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی میں خفیہ روابط کا انکشاف

مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی میں خفیہ روابط کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ حکومت کے تحریک انصاف کے قائد عمران خان سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماءاحسن رشید اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کے اعلان کے بعد احسن رشید کے ہی ذریعے دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے ہوئے ہیں اور انہیں پیغام دیا گیا ہے کہ جن چار حلقوں میں ووٹوں یا طریقہ انتخاب پر پی ٹی آئی کو اعتراض ہے، بیٹھ کر ان پر بات کی جا سکتی ہے اور ان اعتراضات کے حوالے سے عمران خان جیسا کہیں ویسا ہی کیا جائے گا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ احسن رشید اس وقت حکومت اور عمران خان کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک اور اخباری رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احسن شید سعودی عرب میں ایک آئل کمپنی کے سینئر عہدیدار تھے اور سعودی عرب میں قیام کے دوران ان کے میاں برادران سے تعلقات بنے جو اب تک قائم ہیں جبکہ وہ عمران خان کے بھی قابل اعتماد ساتھی مانے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 397164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش