QR CodeQR Code

فلسطین فاونڈیشن اسلام آباد کے زیراہتمام غزہ کی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس آج ہوگی

4 Jul 2014 04:45

اسلام ٹائمز: پی ایل ایف اسلام آباد کے انچارج کا کہنا تھا کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی طرف سے مظلوم فلسطینوں کیخلاف دوبارہ محاذ کھولنا ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حواری فلسطینیوں کی پرامن جدوجہد کو طاقت کے بل بوتے پر کچلنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام قبلہ اول کی آزادی کے حوالے سے رمضان المبارک میں شروع کئے جانے والے پروگرامات اور غزہ کی نئی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس آج ہوگی، جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے رہنماء خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں پی ایل ایف اسلام آباد کے انچارج مختار ثقفی نے بتایا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر ایک بار پھر صہیونی حکومت نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف نیا محاذ کھول دیا ہے، ایک ایسی صورتحال جب پہلے ہی اسرائیلی و امریکی سازشوں کے باعث خطہ میں دہشتگردی جاری ہے اور امن ناپید ہوگیا ہے، ایسے میں فلسطین میں دوبارہ محاذ کھولنا ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حواری فلسطینیوں کی پرامن جدوجہد کو طاقت کے بل بوتے پر کچلنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 397193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397193/فلسطین-فاونڈیشن-اسلام-ا-باد-کے-زیراہتمام-غزہ-کی-صورتحال-پر-اہم-پریس-کانفرنس-ا-ج-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org