QR CodeQR Code

کشمیر متنازعہ خطہ کسی ملک کا اٹوٹ انگ نہیں، بھارت کےساتھ کشمیر کا الحاق غیر قانونی، پاکستان

4 Jul 2014 11:42

اسلام ٹائمز: جموں کشمیر میں کنٹرول لائن کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے تسنیم اسلم نے بھارت پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بھارتی فوج کی طرف سے آئے روز بلا اشتعال گولی باری کی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم کے دورہ کشمیر کے موقعہ پر پاکستان نے صاف الفاظ میں واضح کیا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے اور نہ ہی اسلام آباد اس کو بھارت کا حصہ تصور کرتا ہے بلکہ یہ ایک متنازعہ خطہ ہے جہاں کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خوداردایت کی ضمانت دی گئی ہے، پاکستانی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کشمیر کے بارے میں سوالوں کے جواب دئے، جب ان سے نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے جس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کرتا ہے کیونکہ یہ مسلم اکثریتی علاقہ ایک متنازعہ خطہ ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کو حق خوداردایت کی ضمانت دی ہے، یہ بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے جیسا کہ نئی دہلی دعویٰ کرتی ہے، انہوں نے یہ بات بھی زور دیکر کہی کہ بھارت کے ساتھ کشمیر کا الحاق غیر قانونی ہے، جموں کشمیر میں کنٹرول لائن کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے تسنیم اسلم نے بھارت پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بھارتی فوج کی طرف سے آئے روز بلا اشتعال گولی باری کی جاتی ہے، ایک سوال کے جواب میں تسنیم اسلم نے بتایا کہ گذشتہ شب آزاد کشمیر کے کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوج کا ایک سپاہی زخمی ہوگیا جس کے بعد معاملہ حل کرنے کے لئے مقامی کمانڈروں کی میٹنگ منعقد ہوئی، خاتون ترجمان نے بتایا کہ بھارت کے مختلف جیلوں میں قریب 500 پاکستانی قیدی سزا کاٹ رہے ہیں جنہیں رہا کیا جانا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 397201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397201/کشمیر-متنازعہ-خطہ-کسی-ملک-کا-اٹوٹ-انگ-نہیں-بھارت-کےساتھ-الحاق-غیر-قانونی-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org