QR CodeQR Code

کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری کیلئے بھارت سے 6 ہزار کروڑ روپیہ امداد کا مطالبہ

4 Jul 2014 20:53

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر حکومت کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری، ان کے تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے، کشمیری پنڈتوں کے بینک لون کو معاف کرنے، رہائشی مکان تعمیر کرنے کیلئے جموں و کشمیر کی حکومت نے بھارت کی نئی حکومت کو 6 ہزار کروڑ روپیہ کا منصوبہ سامنے رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری کو یقینی بنانے کے ضمن میں مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے بھارتی حکومت کو 6 ہزار کروڑ روپیہ امداد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کشمیری پنڈتوں کو دوبارہ ان کے آبائی مسکن کشمیر میں بسایا جاسکے اور بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈتوں کو دوسری مراعات بھی فراہم کی جاسکیں، کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری، بے روزگاروں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے اور بینک لون معاف کرنے، رہائشی مکان تعمیر کرنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کے سامنے 6 ہزار کروڑ روپیہ امداد کا منصوبہ پیش کیا ہے، ریاستی حکومت کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری، ان کے تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے، کشمیری پنڈتوں کے بینک لون کو معاف کرنے، رہائشی مکان تعمیر کرنے کیلئے جموں و کشمیر کی حکومت نے بھارت کی نئی حکومت کو 6 ہزار کروڑ روپیہ کا منصوبہ سامنے رکھا ہے، جموں و کشمیر حکومت کے سینئر آفیسر نے کہا کہ یہ منصوبہ 2008ء میں مکمل کیا گیا تھا تاہم اس وقت اس پر عمل نہیں ہوسکا اب بھارت میں نئی حکومت قائم ہوئی ہے جو کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری کے سلسلے میں اقدامات اٹھانا چاہتی ہے جس کے نتیجے میں ریاستی حکومت نے باضابط طو رپر منصوبے کو پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 397297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397297/کشمیری-پنڈتوں-کی-باز-آبادکاری-کیلئے-بھارت-سے-6-ہزار-کروڑ-روپیہ-امداد-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org