0
Friday 4 Jul 2014 18:50

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر پہلا بلند ترین موسمیاتی سٹیشن نصب کیا گیا

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر پہلا بلند ترین موسمیاتی سٹیشن نصب کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو جسکی بلندی 8611 میٹر ہے، پر پہلا بلند ترین موسمیاتی سٹیشن نصب کیا گیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان میں ایسا سٹیشن نصب کیا گیا ہے۔ یہ موسمیاتی سٹیشن کے ٹو کے بیس کیمپ پر "ای وی کے ٹو سی این آر" نامی کمپنی نے نصب کیا ہے۔ یہ نظام اطالوی کمپنی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے جو کوہ پیماؤں کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوگا۔ یہ موسمیاتی نظام آسانی سے کسی اور جگہ بھی نصب کیا جا سکتا ہے اور بالتورو گلیشیئر کی دشوار ٹریکنگ کے دوران اسے باآسانی ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 397299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش