0
Friday 4 Jul 2014 20:54

مقبوضہ کشمیر میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بھارت سنجیدہ، عام لوگوں کے مشکلات سے حکومت آگاہ ہے، نریندر مودی

مقبوضہ کشمیر میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بھارت سنجیدہ، عام لوگوں کے مشکلات سے حکومت آگاہ ہے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں امن و امان قائم کرنے، تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے، بے روزگاری کو ختم کرنے اور عام لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کٹرا ریل سروس شروع ہونے سے ملک کے ساتھ ریاست جموں و کشمیر کا ریل رابط ہوا ہے اب اس ریل پٹری کو سرینگر تک بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے اور بھارت کے سابق وزیراعظم نے ریاست میں امن قائم ہونے کا جو خواب دیکھا تھا اسے شرمندہ تعبیر کیا جائے گا، اس موقعے پر مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست میں ریل سروس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ریاست کے ہر علاقے کے لوگوں کو ریل سروس سے جوڑنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، عمر عبداللہ نے کہا کہ سابق این ڈی اے حکومت کے وزیراعظم نے بھی ریاست کیلئے بہت کام کیا ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، کٹرا ریل سروس کا افتتاح کرنے کے موقعے پر منعقد کی گئی تقریب پر تقریر کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے ہر باشندے کی یہ خواہش ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں امن قائم ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ریاست خاص کر وادی کشمیر جسے جنت بے نظیر کہا جاتا ہے میں امن، ترقی، خوشحالی کو یقینی بنانا میرا خواب ہے اور میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ ریاست کے لوگوں کے زخموں پر مرہم کرنے کی بھرپور کوشش کرﺅں گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے پچھلے 25 برسوں کے دوران کافی اتار چڑھاو دیکھے ہیں اور اب لوگوں کے مسائل کا حل کرنے کا وقت آگیا ہے جس کیلئے این ڈی اے کی حکومت وعدہ بند ہے، نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے ریاست میں امن کا جو خواب دیکھا ہے اسے شرمندہ تعبیر کیا جائے گا اور ریاست کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم ہند نے کہا کہ ریاست میں تعمیر نو کا آغاز جنگی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کئی اسکیموں کو بروئے کار لایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کا وقت آگیا ہے اور این ڈی اے کی حکومت اس سلسلے میں اپنے وعدے کو وفا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دے گی، کٹرا ریل سروس کا افتتاح کرنے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ کٹرا ریل سروس شروع ہونے سے ریاست جموں و کشمیر کا ملک کی دوسری ریاستوں کے ساتھ ریل رابط قائم ہوگیا ہے تاہم کٹرا سے سرینگر تک ریل سروس بڑھانے کیلئے جلد ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو بہتر ریل سروس فراہم کرنے میں بی جے پی کی حکومت کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دے گی، اس موقعے پر جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبدﷲ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ریل سروس ایک خواب تھا جو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے حقیقت میں بدل دیا اور ریاست خاص کر وادی کشمیر میں ریل پٹری بچھانے کا آغاز کیا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ سہولیت ریاست کے ان علاقوں تک بھی پہنچائی جانی چاہیں جہاں ابھی تک یہ سہولیت نہیں پہنچائی گئی ہے، عمنر عبداللہ نے کہا کہ سابق این ڈی اے حکومت کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی اپنے دس سالہ دور میں جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بہت کام کیا ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 397301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش