0
Saturday 5 Jul 2014 04:48

جشن آزادی کیموقع پر ملک میں منی مارشل لاء کا امکان

جشن آزادی کیموقع پر ملک میں منی مارشل لاء کا امکان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں 14 اگست پر ملک میں امن و امان کی ذمہ داری فوج کو دینے پر غور کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں 14 اگست پر تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا اور اجلاس میں لانگ مارچ کو کاﺅنٹر کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں۔ جن میں سے سرفہرست یہ کہ 14 اگست کو ملک میں امن و امان کی ذمہ داری آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو سونپ دی جائے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کئے گئے 4 حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کے مطالبے پر بھی غور کیا گیا اور یہ تجویز بھی دی گئی کہ عمران خان سے لانگ مارچ ملتوی کرانے کے لئے بیک ڈور چینل سے بات چیت کی جائے تاہم وزیر اعظم ہاﺅس سے اجلاس اور مذکورہ تجاویز بارے مکمل خاموشی اختیار کی گئی اور تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 397395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش