0
Saturday 5 Jul 2014 06:05

قوم فراڈ حکومت کیخلاف ڈی چوک میں اکھٹی ہوگی، شیخ رشید

قوم فراڈ حکومت کیخلاف ڈی چوک میں اکھٹی ہوگی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم 14 اگست کو ڈی چوک میں آئے گی کیونکہ اس فراڈ حکومت سے لوگ تنگ آ چکے ہیں۔ جو لوگ رانا ثناءاللہ کی قربانی دے سکتے ہیں وہ کسی اور کو قربان کرنے میں بھی دیر نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم 14 اگست کو ڈی چوک میں اکھٹی ہو گی اور ان لوگوں کو بے نقاب کرے گی جو منافقت سے کام لیتے ہیں، جو حکومت رانا ثناءاللہ کی قربانی دے سکتی ہے وہ خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ قوم لاقانونیت، بدترین مہنگائی اور فراڈ کے خلاف اب بڑی قربانی مانگ رہی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے اور انہیں امید ہے کہ ایم کیو ایم کی ریلی بھی کامیاب ہو گی اور جو بھی جمہوریت کے لئے جدوجہد کرے گا پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 397400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش