QR CodeQR Code

پشین سے اغوا ہونیوالے جوڈیشل مجسٹریٹ زیارت بازیاب

5 Jul 2014 12:19

اسلام ٹائمز: بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ زیارت جام ساکا دشتی کے گھر پہنچنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ انکی رہائی میں انتظامیہ کا کوئی رول نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشین کے علاقے سے اغواء ہونے والے جوڈیشل مجسٹریٹ زیارت رہا ہو کر گھر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے سے یکم جولائی کو نامعلوم مسلح افراد نے جوڈیشل مجسٹریٹ زیارت جام ساکا دشتی کو اغواء کرلیا تھا، جو جمعہ کو رہا ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ زیارت جام ساکا دشتی کے گھر پہنچنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ انکی رہائی میں انتظامیہ کا کوئی رول نہیں۔ ہم عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جن لوگوں نے انہیں اغواء کیا تھا انہیں گرفتار کرنے کا حکم د یا جائے۔ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔


خبر کا کوڈ: 397445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397445/پشین-سے-اغوا-ہونیوالے-جوڈیشل-مجسٹریٹ-زیارت-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org