0
Saturday 5 Jul 2014 13:14

پاراچنار، رمضان المبارک کے دوران بم دھماکے کی افواہیں

پاراچنار، رمضان المبارک کے دوران بم دھماکے کی افواہیں
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے دوران پاراچنار میں بم دھماکے کی افواہیں پھیلا کر لوگوں میں دہشت پھیلائی جارہی ہے۔ گزشتہ روز سے پاراچنار میں یہ پروپیگنڈہ کیا جارہاہے کہ رمضان المبار کے دوران پاراچنار شہر میں بم دھماکے کا شدید خطرہ ہے۔ اس پروپیگنڈے کے ذریعے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
پراپیگنڈے کی وجہ سے کافی حد تک کاروبار پر اثر پڑ رہا ہے، لوگ اپنے پیاروں کو پاراچنار شہر جانے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسکے باوجود گھریلو ضروریات کی وجہ سے پاراچنار شہر میں لوگوں کے رش میں کمی واقع نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال رمضان المبارک کے آخری ایام میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے تھے۔ جس میں 80 کے قریب مومنین جاں بحق، جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ 
خیال رہے، پاراچنار میں اسطرح پروپیگنڈے اکثر پھیلائے جارہے ہیں۔ بعض اوقات یہ پروپیگنڈے درست بھی ثابت ہوجاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 397452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش