0
Saturday 5 Jul 2014 15:07

عراق، تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے حضرت عمر الخطاب کے پوتے کا مزار دھماکے سے اڑا دیا

عراق، تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے حضرت عمر الخطاب کے پوتے کا مزار دھماکے سے اڑا دیا
اسلام ٹائمز۔ عراق میں امریکی و سعودی نواز تكفيری دہشت گرد گروہ دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام "داعش" نے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر الخطاب کے پوتے کا مزار دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ عراق کی سومريہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگردوں نے موصل کے 85 کیلو میٹر جنوب مشرق میں واقع مخمور کے علاقے میں واقع امام السلطان عبداللہ بن عاصم بن عمر بن الخطاب کے مزار کو جمعہ کی صبح بم کا دھماکے کرکے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ان دھماکوں میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ داعش کے دہشت گردوں کو سنی جنگجو کہہ کر اسے شيعہ سنی جنگ کا نام دینے کی کوشش رہے ہیں۔ واضح رہے کہ داعش کے تكفيري دہشت گردوں نے موصل میں پیغمبر الٰہی حضرت یونس علیہ السلام کے مزار پر بھی حملہ کرکے ان کی قبر کھود دی تھی۔ امریکی سعودی اسلام کی پیداوار تکفیری گروہ داعش کے ہاتھوں موصل میں حضرت عمر بن خطاب کے پوتے کے مزار کو مسمار کرکے قبر کو تباہ کرنے پر خواب غفلت میں پڑے مسلمانوں کو جاگنا چاہیئے اور اس امریکی تکفیری فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیئے، آج یہ تکفیری عناصر پوتے تک پہنچے ہیں، کل کو یہ دادا کی قبر کی بھی یہ حالت کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 397479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش