QR CodeQR Code

کراچی، آئی جی سندھ اقبال محمود کو ہٹانے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج

5 Jul 2014 18:12

اسلام ٹائمز: دو روز قبل سندھ حکومت نے اقبال محمود کی خدمات واپس کرتے ہوئے فیاض لغاری کی خدمات حاصل کرنے لئے وفاق کو خط لکھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس سندھ اقبال محمود کو ہٹانے کے لئے سندھ حکومت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق فیض الحسن نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے صوبے میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی تقرری و تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ حکومت سندھ سیاسی مقصد حاصل کرنے کے لئے آئی جی سندھ کو ہٹانا چاہتی ہے، اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ سندھ حکومت کو آئی جی سندھ اقبال محمود کو ہٹانے سے روکے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ حکومت نے اقبال محمود کی خدمات واپس کرتے ہوئے فیاض لغاری کی خدمات حاصل کرنے لئے وفاق کو خط لکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 397530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397530/کراچی-آئی-جی-سندھ-اقبال-محمود-کو-ہٹانے-کا-فیصلہ-ہائی-کورٹ-میں-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org