0
Saturday 5 Jul 2014 23:41

زائرین کو 700 کلو میٹر تک سکیورٹی فراہم کرنا ناممکن ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

زائرین کو 700 کلو میٹر تک سکیورٹی فراہم کرنا ناممکن ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں برسر اقتدار جماعت نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار نے انویسٹمنٹ بورڈ کا رکن بنانے کی خود درخواست کی تھی۔ اس میں وزیراعظم نواز شریف یا وفاقی حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا۔ ارسلان افتخار کی بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین نامزدگی میں وزیراعظم نواز شریف یا وفاقی حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے بورڈ کا رکن بننے کی درخواست کی تھی۔ جسے وزیراعلٰی بلوچستان نے قبول کیا تھا۔ جب کہ اس حوالے سے عمران خان کا بیان افسوسناک ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان میں کرپشن عام تھی لیکن ان پر کوئی ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ ریکوڈک کا معاملہ بین الاقوامی عدالت میں ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ کمپنی کی جانب سے ان سے کئی مرتبہ معاملہ حل کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی حکومت سے بات کی۔ جس پر مرکز اور صوبے کے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جو اس معاملے کے حل کے لئے بات چیت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر اور دیگر دوستوں نے کہا کہ ارسلان افتخار کو بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ میں عہدہ دینے کا فیصلہ غلط ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر صوبے کو اختلافات ہیں کیونکہ صوبے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گذشتہ خانہ شماری میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ صوبے میں موجود افغان مہاجرین مردم شماری کو متاثر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حل گذشتہ برس کی نسبت کافی بہتر ہے، تاہم ایران جانے والے زائرین کو 700 کلو میٹر تک سکیورٹی فراہم کرنا ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 397576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش