QR CodeQR Code

آمریتوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا

ضیاء دور کی پالیسیوں کی سزا قوم آج بھی بھگت رہی ہے، خورشید شاہ

6 Jul 2014 00:22

اسلام ٹائمز: سکھر پریس کلب میں تقریب سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 5 جولائی 1977ء کو شب خون مارنے والوں کو تاریخ نے شرمندگی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ضیاء دور کی پالیسیوں کی سزا قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔ بھٹو نے سیاست کو ایک نیا رخ دے کر دنیا کو بتایا کہ پاکستانی ایک قوم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ 5 جولائی 1977ء کی یاد میں پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ضیاءالحق آمریت کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں ضیاء دور کی پالیسیوں کی سزا قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔ سکھر پریس کلب میں تقریب سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ 5 جولائی 1977ء کو شب خون مارنے والوں کو تاریخ نے شرمندگی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ضیاء دور کی پالیسیوں کی سزا قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔ بھٹو نے سیاست کو ایک نیا رخ دے کر دنیا کو بتایا کہ پاکستانی ایک قوم ہیں۔ لاہور میں یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ انقلاب مانگی ہوئی بلٹ پروف گاڑیوں سے نہیں آتا۔ انقلاب ٹورنٹو جلد واپس چلا جائے گا۔ جمہوریت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں يوم سياہ کی تقريب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ذوالفقار علی بھٹو آج بھی زندہ ہیں، آمر کب کا مرچکا۔ پيپلز پارٹی آج سڑک پر آجائے تو حکومت ريت کی ديوار کی طرح مسمار ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 397589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397589/ضیاء-دور-کی-پالیسیوں-سزا-قوم-آج-بھی-بھگت-رہی-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org