0
Sunday 6 Jul 2014 11:02

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ، پاکستانی بیانات اشتعال انگیز، بھارت

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ، پاکستانی بیانات اشتعال انگیز، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کو اٹوٹ انگ کا راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ اشتعال انگیز بیانات سے بھارت و پاکستان تعلقات استوار نہیں ہوسکتے ہیں، بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہند پاک تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو کشمیر پر متنازعہ ہٹ دھرمی ترک کرنی ہوگی، بھارت نے پاکستان کے اُس بیان جس میں اُس نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے، پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیاکہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، اس سلسلے میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز بیانات کا وقت چھوٹ چکا ہے اور یہ کہ اس طرح کے بیانات جاری کرنے سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور نہ ہی اس طرح کے حربوں سے کوئی مقصد پورا ہوسکتا ہے، انہوں نے پاکستان کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ہوئی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مذاکرات کے ذریعے بہتر بنانے کے ایگریمنٹ میں اشتعال انگریز بیان بازی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، اُن کا کہنا تھا کہ نہ ہی دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ہوئی ملاقات میں اس طرح کے بیانات پر کوئی ایگریمنٹ کیا گیا، سید اکبر الدین نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر پر اپنی رٹ کی پالیسی ترک کر کے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے نیا راستہ اختیار کرنا ہوگا کیونکہ اشتعال انگیز بیانات سے کوئی بھی مسئلہ نہ آج تک حل ہوا ہے اور نہ ہی مستقبل میں حل ہوگا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو آپسی تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے ماضی کی تلخیوں کو بلا کر آگے بڑھنا ہوگا لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ امن و امان اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، اکبر الدین نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا متمنی ہے تاہم اس کیلئے پُرامن ماحول انتہائی ضروری ہے، واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے دورہ جموں و کشمیر سے ایک روز قبل پاکستانی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان تسنیم اسلم نے اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو جموں کشمیر اور بھارت کے درمیان ہوا الحاق تسلیم نہیں ہے کیونکہ جموں کشمیر متنازعہ خطہ ہے اور یہ بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 397627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش