QR CodeQR Code

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

6 Jul 2014 11:48

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نثار اور محمد غالب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج اتوار کی صبح فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نثار اور محمد غالب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے تفیشیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 397630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/397630/کوئٹہ-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-2-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org