0
Sunday 6 Jul 2014 13:10

لولی پوپ سے بھارت کشمیریوں کے دل نہیں جیت سکتا، برجیس طاہر

لولی پوپ سے بھارت کشمیریوں کے دل نہیں جیت سکتا، برجیس طاہر

اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ25 کلومیٹر ریلوے لائن کے لولی پوپ سے بھارت کشمیریوں کے دل نہیں جیت سکتا۔ مسئلہ کشمیر ایک ایسی حقیقت ہے جس سے بھارت کے لئے فرار ممکن نہیں۔ تنازعہ کشمیر کا واحد حل حق خودارادیت میں مضمر ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک کے وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرفیو کی صورتحال میں کیا ہے جو بذات خود اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل حق خودارادیت ہے جس کا کوئی نعمل البدل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانگلہ ہل میں لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کے افتتاح کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نہیں بلکہ پیدائشی جمہوری حق ہے جسے دنیا کے تمام مہذب معاشرے تسلیم کرتے ہیں۔ بھارت ایک طرف تو کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے جس کی رپورٹنگ گاہے بگاہے اقوام متحدہ اور دوسری انسانی حقوق کی تنظیمیں کرتی رہتی ہیں جبکہ دوسری طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے لولی پوپ کے ذریعے کشمیری عوام کی 67 سالہ تحریک کو خریدنا چاہتا ہے۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کی آمد پر کرفیو اور ہڑتال اس بات کی دلیل ہے کہ کشمیری حق خودارادیت سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے۔

خبر کا کوڈ : 397647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش